شوبز

"کوئی باپ بیٹی سے نا انصافی برداشت نہیں کرسکتا”ریا چکرورتی کے والد نے فوج سے مدد مانگ لی

اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کی گرفتاری کے بعد اُن کے والد ’اندر جیت‘ نے فوج سے مدد طلب کرلی۔

گزشتہ روز نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ٹیم نے ریا چکرورتی کو سشانت کو ڈرگس کا عادی بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا

ٹوئٹر پر ریا کے والد کی جانب سے اپنی بیٹی کی گرفتاری کے بعد کئی پیغامات سامنے آئے ہیں، ریا چکرورتی کے والد اندرجیت چکرورتی نے ریا کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر کہا کہ ’کوئی بھی باپ اپنی بیٹی کے ساتھ ہونے والی ناانصافی برداشت نہیں کرسکتا۔ مجھے مرنا چاہیے۔‘

اندرجیت چکرورتی نے ایک اور ٹوئٹ میں بتایا کہ ریا کی درخواست ضمانت مسترد ہوگئی ہے جبکہ کیس کی اگلی سماعت جمعرات یعنی 10 ستمبر کو ہوگی۔

ریا کے والد نے ایک اور پیغام میں کہا کہ ’میں سشانت کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں، آج وہ بھی کافی اُداس ہوگا۔‘

Back to top button