شوبز

اداکارہ میرا اپنا کیرئر بچانے کے لئے تھیٹر پر کام کریں گی

اداکارہ میرا نے اپنا کیرئر بچانے کے لئے ایک بار پھر کمرشل تھیٹر پر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا آغاز وہ کل سے فیصل آباد میں شروع ہونے والے ڈرامے سے کریں گی۔

گزشتہ سال کی سپرہٹ فلم "باجی” کے بعد میرا کو نہ تو کسی ٹی وی ڈرامے اور نہ ہی فلم میں کاسٹ کیا گیا۔کچھ عرصہ پہلے میرا نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ  مشکلات کا شکار ہیں لہذہ حکومت ان کی مالی مدد کرے۔بعد ازاں انہوں نے لاہور آرٹس کونسل کو مالی مدد کی درخواست بھی دی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ میرا کل سے فیصل آباد کے سبینہ تھیٹر میں شروع ہونے والے ڈرامے”سیلفی کوئین”میں کام کریں گی جن کے ساتھ مقامی کاسٹ شامل ہوگی۔

یاد رہے کہ میرا کی فلم "باجی” میں جب اس کا کیرئر ناکامی سے دوچار ہوتا ہے تو انہیں تھیٹر پر کام کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے اور اس موقع پر فلم میں یہ ڈائیلاگ بولا گیا” زمانہ ہے تھیٹر کا،سٹیج پہ اپنے جلوے دکھانے کا”

اور اب میرا سچ مج سٹیج پر اپنے جلوے دکھائیں گی۔

 

Back to top button