شوبز

"ار طغرل غازی” نے پاکستانی ہاؤسنگ سوسائٹی سے معاہدہ منسوخ کر دیا

ترک ڈرامہ سیریل "ار طغرل غازی” کے ہیرو انگین التان دوزیاتان نے بلیو ورلڈ سٹی کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کو منسوخ کردیا ہے۔

انگین التان نے ایک یو ٹیوب چینل کے اینکر سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں "بلیو ورلڈ سٹی” فرم کے بارے میں کوئی زیادہ معلومات حاصل نہیں تھیں، لیکن پاکستان سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی اور اس فرم کے بارے میں اچھی رائے نہ ہونے کی وجہ سے ایگریمنٹ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترک وزارت داخلہ نے انگین التان کو پاکستانی میڈیا میں چلنے والی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے آگاہ کیا تھا کہ بلیو ورلڈ سٹی کا پراجیکٹ غیر قانونی ہے اور راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بلیو ورلڈ سٹی کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

انگین التان کا کہنا ہے کہ ایگریمنٹ سائن کرتے وقت انہیں پروجیکٹ کے غیر قانونی ہونے کا بالکل بھی علم نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ اس بارے میں جلد ہی باقاعدہ منسوخی کی دستاویز جاری کردی جائیں گی۔

Back to top button