شوبز

"خود کو اپنے ہی ملک میں غیر محفوظ سمجھتی ہوں”۔۔۔۔ عائشہ عمر کا زیادتی کیس پر ردعمل

اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ وہ دنیا بھر میں رات ایک بجے بھی گھر سے باہر نکلیں تو خود کو محفوظ تصور کرتی ہیں مگر ان کے اپنے ملک میں ایسا نہیں ہے۔

عائشہ عمر کا یہ بیان سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے ایک ٹی وی بیان کے بعد سامنا آیا ہے جس میں انہوں نے زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کو ہی مورد الزام ٹھہرایا۔سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ خاتون کو رات تین بجے تنہا تین بچوں کے ساتھ گھر سے نہیں نکلنا چاہیے تھا اور اگر وہ نکلی بھی تھیں تو انہیں موٹروے پر سفر کا انتخاب نہیں کرنا چاہیے تھا۔

عائشہ عمر نے بھی اس حوالے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ "اس وقت کیا ہوگا جب کسی خاتون کو ہنگامی حالت میں رات کو گھر سے نکلنا پڑے گا۔ اس وقت کیا ہوگا جب اس کی فیملی کو ایمرجنسی طبی امداد کی ضرورت ہوگی؟”

عائشہ عمر نے لکھا کہ وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں میں رات ایک بجے سڑکوں پر خود کو محفوظ تصور کرتی ہیں مگر صرف اپنے ہی ملک میں غیرمحفوظ ہیں، یہاں تک کہ اپنی کار میں بھی غیرمحفوظ ہوتی ہیں۔

Back to top button