شوبزفیچرڈ پوسٹ

خودکوغیر محفوظ سمجھتی ہوں،عائشہ عمر نےتشویشناک بات کہہ دی

خودکوغیرمحفوظ سمجھتی ہوں،عائشہ عمرنےتشویشناک بات کہہ دی،ایک اوراداکارہ کواپنےہی ملک میں عزت لُٹ جانےکا خطرہ

خودکوغیرمحفوظ سمجھتی ہوں،عائشہ عمرنےتشویشناک بات کہہ دی،ایک اوراداکارہ کواپنےہی ملک میں عزت لُٹ جانےکا خطرہ ایک روز قبل پنجاب کےدارالحکومت لاہورسےگوجرانوالہ جاتےہوئےگجرپورہ کےقریب گاڑی خراب ہونےپرمدد کی منتظرخاتون کومبینہ طورپر 2 ‘ڈاکوؤں’ کی جانب سے’گینگ ریپ’ کا نشانہ بنانےپرپورے ملک میں غم وغصےکا اظہارکیا جا رہا ہے۔ واقعےکےبعد ملک بھرمیں غم و غصےکا اظہارکیا گیا اورسوشل میڈیا پربھی حکومت سےملزمان کوگرفتارکرکےانہیں سرعام پھانسی دیےجانےکا مطالبہ کیا گیا۔ اسی واقعےپر کئی اہم شخصیات نےبھی غم وغصےکا اظہارکیا اورایسی ہی شخصیات میں معروف اداکارہ عائشہ عمربھی ہیں۔

عائشہ عمرنےاکیلی خاتون کا راستےمیں گینگ ریپ کیےجانےپرافسوس کا اظہارکرتےہوئےاپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ ایسےواقعات کی وجہ سےاپنےہی ملک میں خود کومحفوظ نہیں سمجھتی ہیں۔ عائشہ عمر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اس وقت کیا ہوگا جب کسی خاتون کو ہنگامی حالت میں رات کو گھر سے نکلنا پڑے گا اور اس وقت کیا ہوگا جب کسی خاتون کو ایمرجنسی طبی امداد کی ضرورت ہوں گی؟ اداکارہ نے مزید لکھا کہ وہ دنیا کے دیگر ممالک میں رات ایک بجے تنہا نکل کر سڑک پر پیدل چلتے ہوئے خود کو محفوظ تصور کرتی ہیں مگر وہ اپنے ہی ملک کے اندر خود کو غیر محفوظ تصور کرتی ہیں۔ عائشہ عمر نے لکھا کہ اگر وہ اپنے ہی ملک میں اپنی ہی کار میں موجود ہوں گی تو بھی وہ خود کو غیر محفوظ تصور کریں گی۔

Back to top button