شوبز

کنگنا رناوت نےگھرکےمعاملہ میں سونیا گاندھی کوگھسیٹ لیا

اداکارہ نےبھارت کی انڈین نیشنل کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی سےمداخلت کا مطالبہ کیا

بالی ووڈ اسٹاراداکارہ کنگنا رناوت نےبھارت کی تاریخی جماعت انڈین نیشنل کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی سےایک طرف مداخلت کا مطالبہ کیا اورساتھ ہی ان پر’طنز‘کا تیربھی چلادیا۔ کنگنا رناوت نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرپرکانگریس سربراہ مخاطب کرتےہوئے کئی پیغامات شیئرکیے،جن میں انہیں’سونیا گاندھی جی‘ کہہ کرمخاطب کیا۔ کانگریس اس وقت بھارت کی سب سےبڑی اپوزیشن جماعت ہے، ساتھ ہی وہ ریاست مہاراشٹرا کی مخلوط حکومت کا حصہ بھی ہے۔ اداکارہ نےاپنی ممبئی کےعلاقےباندرا کی پراپرٹی میں میونسپل کارپوریشن کی توڑپھوڑکےایشومیں سونیا گاندھی کوبھی گھسیٹنےکی کوشش کی ہے۔ کنگنا رناوت نےکہا کہ سونیا گاندھی جی،آپ کی مہاراشٹرا حکومت نےایک عورت ہونےکےناطےمیرے ساتھ جوسلوک کیا ہے، کیا آپ اس پرپریشان نہیں ہیں؟

انہوں نےساتھ ہی سوال اٹھایا کہ کیا آپ اپنی حکومت سےکہہ نہیں سکتیں کہ وہ ڈاکٹرامبیڈکرکےدیےہوئے آئین کےاصولوں کوبرقراررکھیں؟ بھارتی اداکارہ نےسونیا گاندھی کوکہا کہ آپ مغرب میں پلی بڑھی اوراب ہندوستان میں رہتی ہیں،آپ یقیناً خواتین کی جدوجہد سےواقف ہوں گی۔ کنگنا رناوت نےمزید کہا کہ تاریخ آپ کی خاموشی اوربےحسی کا فیصلہ اس وقت کرے گی، جب آپ کی اپنی حکومت خواتین کوہراساں کررہی ہواورامن وامان کا مزاق اڑا رہی ہو۔ اس سےقبل بالی ووڈ کی اسٹاراداکارہ مہاراشٹرا کےوزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے کوتنقید اورطنزکا نشانہ بناتےہوئےکہا تھا کہ ’میرے گھرکی طرح تمہاری انا بھی ٹوٹےگی‘۔

Back to top button