شوبز

میرا کے اسٹیج ڈرامے کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ

فیصل آباد میں اداکارہ میرا کےاسٹیج ڈرامےکےدوران سبینہ تھیٹرکےباہرنامعلوم موٹرسائیکل سوارفائرنگ کرکےفرارہوگئے

فیصل آباد میں اداکارہ میرا کےاسٹیج ڈرامےکےدوران سبینہ تھیٹرکےباہرنامعلوم موٹرسائیکل سوارفائرنگ کرکےفرارہوگئے۔ پولیس ذرائع کےمطابق فیکڑی ایریا کےعلاقےمیں واقعہ سبینہ تھیٹرمیں جاری اسٹیج ڈارمےکےدوران نامعلوم ملزمان نےتھیٹرکےباہرفائرنگ کی اور فرارہوگئےجس سےباہرکھڑی گاڑیوں کےشیشےٹوٹ گئے۔ فائرنگ کے وقت اداکارہ میرا بھی اسٹیج پر موجود تھیں، فائرنگ سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنےپرپولیس نےموقعہ پرپہنچ کرواقعےکی تحقیقات شروع کردی۔

Back to top button