شوبز

ایمن کےبعد عائزہ نےبھی ماہرہ کوپیچھےچھوڑدیا

عائزہ خان نےانسٹاگرام پراپنی مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کرتےہوئےپاکستان کی صفِ اوّل اداکارہ ماہرہ خان کوپیچھے چھوڑدیا

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی خوبصورت اورباصلاحیت اداکارہ عائزہ خان نےانسٹاگرام پراپنی مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے پاکستان کی صفِ اوّل اداکارہ ماہرہ خان کوپیچھے چھوڑدیا ہے۔ مقبول ترین ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہردِکھانے والی اداکارہ عائزہ خان کے فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 7 ملین یعنی 70 لاکھ فالوورزہوگئےہیں جو کہ ماہرہ خان سے 4 لاکھ زیادہ ہیں۔

عائزہ خان یہ سنگ میل عبور کرنے کے بعد انسٹاگرام پر ایمن خان کے بعد دوسری مقبول ترین اداکارہ بن گئی ہیں جبکہ ایمن خان کے انسٹاگرام فالوورز کی بات کی جائے تو اِس وقت اُنہیں انسٹاگرام پر 7 اعشاریہ 3 ملین یعنی 73 لاکھ صارفین نے فالو کیا ہوا ہے یعنی عائزہ خان اِس دوڑ میں ایمن سے صرف 3 لاکھ فالوورز پیچھے ہیں۔

اقراعزیز انسٹاگرام پر زیادہ فعال نظر آتی ہیں اور اُن کے چاہنے والے بھی اداکارہ کی زندگی کے بارے میں جاننے کا تجسس بھی رکھتے ہیں، اداکارہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر زیادہ تر اپنے شوہر یاسر حسین کے ہمراہ تصاویر اور اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر پوسٹ کرتی نظر آتی ہیں

واضح رہے کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکاراؤں میں ایمن خان سر فہرست ہیں، عائز ہ خان دوسرے نمبر پر فائز ہیں جبکہ ماہرہ خان اور سجل علی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Back to top button