شوبز

اسراء بلجیک نےاپنےنئےڈراما ’رامو‘کا پوسٹرشیئرکردیا

اسراء نےارطغرل غازی میں ایک معصوم اورصاف دل حلیمہ سلطان کا کردارنبھایا تھا

شہرہ آفاق تُرک سیریز’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا خوبصورت کردارنبھا کردُنیا بھرمیں مقبول ہونےوالی تُرک اداکارہ اسراء بلجیک نےاپنےنئےڈراما ’رامو‘ کا پوسٹرسوشل میڈیا پرشیئرکیا ہے۔ حال ہی میں اسراء بلجیک نےفوٹواینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنےنئے ڈرامے’رامو‘ کےپوسٹرکی تصویرشیئرکی جس میں وہ ایک ’بولڈ اورماڈرن خاتون‘ کا کردارادا کررہی ہیں جبکہ اسراء نےارطغرل غازی میں ایک معصوم اورصاف دل حلیمہ سلطان کا کردارنبھایا تھا جسےتُرکی سمیت دُنیا بھرمیں خوب پذیرائی حاصل ہوئی۔

’رامو‘ کا پوسٹرشیئرکرتے ہوئےاسراء بلجیک نےاپنےڈرامےکی نئی قسط نشرہونےکی تاریخ اوردن سےمداحوں کوآگاہ کرتےہوئےلکھا کہ ’18 ستمبر،جمعےکی شام۔‘ارطغرل غازی میں بہادرسپاہی اورارطغرل کےقریبی دوست بامسی کا کردارادا کرنےوالےتُرک اداکارنورالدین سونمیر نےاسراء بلجیک کی پوسٹ پرکمنٹ کرتےہوئےاداکارہ کےلیےنیک خواہشات کا اظہارکیا اورساتھ ہی اسراء کی کامیابی کےلیےدُعا بھی کی۔

Back to top button