شوبز

علی ظفرکا نیا پراجیکٹ ارطغرل غازی کی کاپی؟

گلوکار و اداکارعلی ظفر نےایکشن سےبھرپورپراجیکٹ کو جلدریلیزکرنےکا عندیہ دے دیا

معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے ایکشن سے بھرپور پراجیکٹ کو جلد ریلیز کرنے کا عندیہ دے دیا۔ سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اداکار نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو مزید ایکشن کیلئے تیاررہنے کا کہہ دیا۔ خیال کیا جارہا ہے کہ علی ظفر ان دنوں موبائل فون کمپنی کی پیش کردہ نئی مختصر فلم کی عکس بندی میں مصروف ہیں جس کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصویروں میں علی ظفر لمبے بالوں کے ساتھ تلوار تھامے دکھائی دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا اپنے تبصروں میں کہنا ہے کہ اداکار کا نیا پراجیکٹ ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کی کاپی لگتا ہے۔ علی ظفر کی سوشل میڈیا پر زیر گردش تصویریں ’ارطغرل غازی‘ کے کرداروں سے مشابہت بھی رکھتی ہیں۔

Back to top button