شوبز

عورت قبرمیں بھی محفوظ نہیں،عائشہ عُمر نےحقیقت بتادی

معروف اداکارہ نےلاہورموٹروے واقعے پرمردوں کےخیالات پرتبصرہ کرتےہوئےاپنا پیغام جاری کیا ہے

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عُمر نے لاہور موٹروے واقعے پر مردوں کے خیالات پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنا پیغام جاری کیا ہے۔ عائشہ عُمر نے لاہور موٹروے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’لاہور موٹروے واقعے پر مرد اتنے حیران کیوں ہیں؟‘

اداکارہ نے مرد حضرات سے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا پہلی بار اِس ملک میں کسی عورت کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے؟‘ اُنہوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ہمارے ملک کی حقیقت ہے کہ یہ یہاں عورت سڑکوں پر، بازاروں میں، اپنی گاڑیوں میں، اپنے گھروں میں اور اپنی قبروں میں بھی محفوظ نہیں ہیں۔‘

Back to top button