شوبز

سانحہ موٹر وے؛ منیب بٹ اپنی بیٹی کیلئےخوفزدہ

منیب بٹ نےملک کےحالات سےپریشان ہوکراپنی بیٹی امل کےمستقبل اوراس کی حفاظت کےحوالےسےتشویش کا اظہارکیا

اداکارمنیب بٹ نےملک کےحالات سےپریشان ہوکراپنی بیٹی امل کےمستقبل اوراس کی حفاظت کےحوالےسےتشویش کا اظہارکیا ہے۔ چند روزقبل لاہورموٹروے پرخاتون کےساتھ پیش آنےوالےاجتماعی زیادتی کےخوفناک واقعےاوراس سے قبل کراچی میں 5 سال کی بچی کے ساتھ زیادتی کےبعد اسےجلا کرقتل کرنےکےسانحےسمیت کئی معصوم  بچوں،بچیوں اورخواتین کےساتھ ہونےوالےظلم وزیادتی کےواقعات نے پورے ملک کوجھنجھوڑکررکھ دیا ہے۔

ملک میں بچوں اورخواتین کےساتھ پےدرپےہورہےزیادتی کےواقعات پرعوام کا پیمانہ لبریزہوگیا ہے۔ شوبزسے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس ظلم پرمسلسل آوازاٹھا رہےہیں۔ کچھ ایسےہی خیالات کا اظہاراداکارمنیب بٹ نےاپنی ننھی بیٹی امل کےلیےبھی کیا۔ انہوں نےملک میں خواتین اوربچوں کےتحفظ کےحوالے سےتشویش کا اظہارکرتےہوئےکہا ’’ہرروزصبح اٹھ کراپنی بیٹی کودیکھتا ہوں محبت سےاطمینان سے بےحد چاہ سےلیکن اب اس میں بے حد خوف بھی شامل ہوگیا ہےسوچتا ہوں کیا یہ خوف ہمیشہ رہے گا؟‘‘

انہوں نے اپنی پوسٹ کےذریعے حکمرانوں اورقانون کےمحافظوں کوجگانےکی کوشش کی ہےکہ یہ ملک خواتین اوربچیوں کےلیےمحفوظ بنایا جائےاورزیادتی کےمجرمان کوسخت سزا دی جائےتاکہ کوئی بھی باپ اپنی بچی کےلیےاس طرح خوفزدہ نہ ہو۔ واضح رہےکہ تین روز قبل لاہورکےعلاقےگجر پورہ میں موٹروے پرانتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔ ایک خاتون رات تقریباً ڈیڑھ بجےاپنی کارمیں بچوں کے ہمراہ لاہورسےگوجرانوالہ جارہی تھی کہ اس کی گاڑی کا پیٹرول ختم ہوگیا جس کےباعث خاتون وہیں رک کرمدد کا انتظارکرنےلگی۔ اتنی دیرمیں درندہ صفت دو افراد موٹروے پرکھڑی گاڑی کا شیشہ توڑکرخاتون اوربچوں کوگاڑی سےنکال کرقریبی جھاڑیوں میں لےگئےجہاں ان دونوں نےبچوں کےسامنےخاتون کواجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اوراس سےطلائی زیوراورنقدی چھین کرفرارہوگئے۔

Back to top button