شوبز

اداکارہ راشد محمود نے زندگی بھر کے لئے پی ٹی وی کا بائیکاٹ کیوں کیا؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

پرائیڈ آف پرفارمنس سینئر اداکار راشد محمود نے آئندہ پی ٹی وی پر کام نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

راشد محمود نے اپنے وڈیو پیغام میں بتایا کہ انہیں پی ٹی وی لاہور مرکز پر محرم الحرام میں مرثیہ پڑھنے کے لئے بلایا گیا جو  9 اور 10پر آن ایئر بھی ہوا جس کا معاوضہ انہیں صرف 620 روپے ملا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف پروڈیوسر اور دیگر لوگ پندرہ پندرہ لاکھ روپے تنخواہ لے رہے ہیں جب کہ دوسری طرف مجھ جیسے سینئر اور پرائیڈ آف پرفارمنس اداکار کو یہ معاوضہ دیا جارہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ معاوضہ چھ سو بیس روپے کا چیک بھیج کر میری چالیس سالہ خدمات کی تضحیک کی گئی ہے آئندہ میں یہاں کبھی پی ٹی وی پر نہیں کروں گا۔

متعلقہ خبریں