شوبز

انجلینا جولی کا مسلمان بچوں کے لئے بڑا سرپرائز

اداکارہ انجلینا جولی نے خیرسگالی کے جذبے کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے مسلمان لڑکوں کی مدد کی۔

 اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر نے یمن کے مسلمانوں کے لیے چندہ جمع کرنے والے بچوں کو غیر متوقع تحفہ دیا۔ برطانیہ میں بسنے والے یہ مسلمان بچے دراصل لیمو پانی کا اسٹال لگائے ہوئے ہیں۔ یہ بچے یمن میں جاری انسانی بحران سے نبردآزما لوگوں کو مالی معاونت بھی فراہم کرتے ہیں۔

تاہم ان بچوں کو اداکارہ انجلینا جولی نے کچھ نامعلوم رقم چھ سالہ ایان موسیٰ اور میکائل ایشا کو بھیجی۔

ان دونوں بچوں نے ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔انھوں نے انجلینا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ہم ایان اور میکائل ہیں، اور ہم لیموں پانی والے لڑکے ہیں، ہم اس کارِ خیر میں مدد کرنے پر آپ کے مشکور ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس رقم سے یمن کے لیے آگاہی پیدا کرنے اور فنڈز جمع کرنے میں مدد ملے گی۔

Back to top button