شوبز

میرا کے ہم شکل ماسک بھی مارکیٹ میں آگئے؛ اداکارہ بڑی مشکل میں گرفتار

اداکارہ میرا نے ایک حیرت انگیز اور ناقابل یقین دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارکیٹ میں ان کے ماسک دستیاب ہیں اور ایک لڑکی یہ ماسک پہن کر کئی لوگوں سے مل چکی ہے۔

میرا  نے "کھوج نیوز” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک لڑکی نے میرا ماسک بنایا ہوا ہے جسے پہن کر وہ مختلف لوگوں کے پاس جاتی ہے اور اس بارے میں کئی لوگوں نے مجھے اس بارے میں بتایا ہے۔

جب اداکارہ سے یہ دریافت کیا گیا کہ کیا آپ کے پاس اس ماسک والی لڑکی کی کوئی تصویر ہے تو انہوں نے اپنی تین پرانی تصاویر بھیج کر کہا کہ یہ وہ لڑکی ہے۔

جب میرا یہ سوال کیا گیا یہ تو آپ کی تصویر ہے تو ان کا کہنا تھا کہ یہ میں نہیں بلکہ ماسک والی لڑکی ہے۔

میرا نے مزید بتایا کہ میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ کسی نے ہیک کر لیا ہے۔

Back to top button