شوبز

سوالوں سے تنگ آکر صنم بلوچ نے بڑا فیصلہ کر لیا

اداکارہ صنم بلوچ نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیوٹ کردیا ہے تاہم اُن کی جانب سے اکاؤنٹ پرائیوٹ کرنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

اِس سے قبل صنم بلوچ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی بیٹی کی تصاویر مداحوں سے شیئر کی تھیں لیکن اُس کے کچھ عرصے بعد ہی اداکارہ نے اپنا ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیوٹ کردیا۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جارہا تھا کہ یہ صنم بلوچ کی بھانجی ہیں تاہم صنم نے خود اس بات کی تصدیق کی کہ یہ اُن کی اپنی بیٹی ہے تاہم یہ بتانے سے گریز کیا کہ انہوں نے دوسری شادی کب اور کس سے کی ہے۔

Back to top button