شوبز

اسرا بیلگیچ کی باکسنگ سیکھنےکی ویڈیو وائر ل

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ وہ جیم میں موجود ٹرینرسےباکسنگ کی تربیت حاصل کر رہی ہیں

اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردارادا کرنے والی ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ کی باکسنگ سیکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگئی ہے۔ ’ارطغرل غازی‘ میں ایک سخی اور صاف دل حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرکے تُرکی سمیت دُنیا بھر میں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والی تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِگردش ہے جس میں اداکارہ باکسنگ سیکھتی نظر آرہی ہیں۔ اسرا بیلگیچ کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ جیم میں موجود ٹرینر سے باکسنگ کی تربیت حاصل کر رہی ہیں۔

دوسری جانب کہا جارہا ہے کہ اداکارہ نے باکسنگ کی ٹریننگ اپنے نئے ڈرامے ’رامو‘ کے لیے لی تھی اور یہ ویڈیو اُسی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران کی ہے۔ یاد رہے کہ ’رامو‘ جرائم پر مبنی کرتا ایک ترکش ڈراما ہے جس کی نشریات کا آغاز تُرکی میں ہوگیا ہے۔ اِس سے قبل اسرا بیلگیچ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے ڈرامے’رامو‘ کے پوسٹر کی تصویر شیئر کی تھی۔

Back to top button