شوبز

کورونا ابھی ختم نہیں ہوا،رمشا خان نےڈرا کررکھ دیا

اداکارہ رمشا خان کی جانب سےعالمی وبا کورونا وائرس سےبچاؤسےمتعلق سوشل میڈیا پرایک پیغام شیئرکیا گیا

پاکستانی اداکارہ رمشا خان کی جانب سےعالمی وبا کورونا وائرس سےبچاؤسےمتعلق سوشل میڈیا پرایک پیغام شیئرکیا گیا ہے ۔ پاکستانی ڈرامہ انڈسڑی کی اداکارہ رمشا خان نےفوٹو،ویڈیوشئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پرعالمی وبا کورونا وائرس سےمتعلق اپنےمداحوں کےساتھ کورونا سےبچاؤاوراس سےاحتیاط برتنےکےلیےایک پیغام شیئرکیا ہے۔ رمشا خان نےاپنی ایک تصویرشیئرکی ہےجس میں وہ انہوں نےچہرے پر ماسک پہنا ہوا ہے، رمشا نےسیاہ لباس زیب تن کیا ہوا ہےاورتصویرمیں کافی خوبصورت نظرآ رہی ہے ۔

رمشان خا نے ماسک لگائے ہوئے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ’کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ہے، احتیاطی تدابیر اختیار کرنا مت بھولیں، کورونا کم ہوا ہے لیکن ختم نہیں ہوا ہے ا س لیے ایس اوپیز کے تحت باہر نکلیں اور خود کو محفوظ بنائیں۔‘  واضح رہے کہ پاکستان میں نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی آئی ہے جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 17 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 526 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، مزید 6 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 893 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

Back to top button