شوبز

احمد گوڈیل نےاپنےمداحوں کو خوشخبری سنادی

(پی ایس ایل) سیزن فائیوکی افتتاحی تقریب کی میزبانی کرنےوالےاداکار،میزبان اوروی جےاحمد گوڈیل نےشادی کرلی

پاکستان سُپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیوکی افتتاحی تقریب کی میزبانی کرنےوالےاداکار،میزبان اوروی جےاحمد گوڈیل نےشادی کرلی۔ فوٹو اورویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرانہوں نےاپنےنکاح کی تصویریں شیئرکیں جس میں انہوں نےآف وائٹ شیروانی زیب تن کی ہوئی ہےجبکہ ان کی اہلیہ بھی آف وائٹ رنگ کےعروسی جوڑے میں ملبوس ہیں۔ احمد گوڈیل نےمداحوں کواپنی شادی کی خوشخبری دیتےہوئےلکھا کہ ’2020 میں کہ جب ہربُری چیزوقوع پذیرہورہی ہےتوایسےمیں مَیں ایک خوشخبری آپ سب کےساتھ شیئرکرنےلگا ہوں اوروہ یہ ہےکہ میں نےشادی کرلی ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ اسرا احمد گوڈیل سےانہوں نےشادی کرلی ہے۔ تمام مداح، چاہنے والے اوراس پوسٹ کوپڑھنے والےان کی آنے والی زندگی کیلئے دعا کریں۔ اداکارہ نے صنم بلوچ نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’دو خوبصورت لوگ دنیا کےسب سےخوبصورت رشتےمیں جُڑ گئے۔‘ صنم بلوچ نے مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’بہت مبارک ہو، ہمیشہ خوش رہو آباد رہو۔‘احمد گوڈیل کوان کے مداح مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہاربھی کررہےہیں۔

Back to top button