شوبز

موٹروے سانحہ،اداکارہ سجل علی کس حالت میں ہیں؟

مقبول ترین اداکارہ سجل علی کا کہنا ہےکہ کسی بھی معاشرے میں خواتین کا تحفظ لازمی ہے

پاکستان شوبزانڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ سجل علی کا کہنا ہےکہ کسی بھی معاشرے میں خواتین کا تحفظ لازمی ہے۔ لاہورموٹروے پر خاتون کےساتھ ہونےوالی اجتماعی زیادتی کےافسوسناک واقعےنے پورے ملک کو ہلا کررکھ دیا ہے، عوام کےساتھ حکومت اور شوبز کی معروف شخصیات بھی اس حادثے پرآوازاٹھارہی ہیں اور ملزمان کو کڑی سزا دینےکا مطالبہ کررہی ہیں۔

اسی واقعے کے تناظرمیں سجل علی نے بھی اپنا ایک سوشل میڈیا پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ موجودہ نظام کو ہمیشہ کسی بھی ایکشن کیلئے بروقت احتجاج کی کیوں ضرورت پیش آتی ہے؟‘

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ہماری عوام کب تک اس خوف کا سامنا کرے گی اب تو ہمارے بچے، خواتین اور  یہاں تک کہ جانور بھی جنسی زیادتی سے محفوظ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ملزمان کو سرعام پھانسی نہ دی جائے گی تب تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اداکارہ نے لکھا اگر وزیراعظم بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کو سرعام پھانسی نہیں دیں گے تو کچھ بھی تبدیل نہیں ہوگا، وزیر اعظم اس مرتبہ سرِ عام پھانسی دے کر ایک مثال قائم کریں، یہی میرا مطالبہ ہے۔

Back to top button