شوبز

علی ظفر نےاداکار راشد محمود کےحق میں آواز اُٹھا دی

معروف گلوکارعلی ظفربھی پرائڈ آف پرفارمنس اداکارراشد محمود کا ساتھ دینےمیدان میں آگئے

پاکستان میوزک انڈسٹری کےمعروف گلوکارعلی ظفربھی پرائڈ آف پرفارمنس اداکارراشد محمود کا ساتھ دینےمیدان میں آگئے ہیں۔ عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفرنےشمعون عباسی کےسینئراداکارراشد محمود کےحوالےسےکیےگئےٹوئٹ کا جواب دیتےہوئےاُن پُرانےدِنوں کا ایک واقعہ بیان کیا کہ جب اُنہوں نےسرکاری ٹی وی چینل کا دورہ کیا تھا۔ علی ظفرنےاپنےٹوئٹ میں لکھا کہ ’اُنہیں وہ دن یاد ہےجب وہ سرکاری ٹی وی چینل کا دورہ کرنےگئےتھے اوروہاں اُنہوں نےدیکھا تھا کہ ایک سینئراورنامورفنکارادارے سےدرخواست کررہا تھا کہ اُن کےکام کی ادائیگی بڑھائی جائےکیونکہ اُس وقت بھی ادارہ اُنہیں انتہائی کم ادائیگی کررہا تھا۔‘

گلوکار نے لکھا کہ ’یہ سارا منظر دیکھنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہم یں اُس وقت تک یہاں کام نہیں کروں کہ جب تک یہ ادارہ اِن معاملات کو ٹھیک کرنے کی منظوری نہیں دے دیتا۔‘ علی ظفر نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘ہمارے یہاں فنکاروں، اداکاروں، پروڈیوسرز حتیٰ کے صحافی اور دیگر ملازمین کے لیے اپنی ماہانہ وار تنخواہوں کی وقت پر نہ ادائیگی ایک معمول بن گیا ہے۔‘ اُنہوں نے لکھا کہ ’ہمیں اپنے معاشرے سے اِس کلچر کو ختم کرنے کی ضرورت ہے اور یہاں ایک ایسا قانون نافذ ہونا چاہیے کہ جس کے تحت تنخواہیں وقت پر ادا کی جائیں۔‘ گلوکار نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ایک معاشرہ تخلیقی اور ادبی صنعت کے ساتھ جس طرح سلوک کرتا ہے اُسی سے دُنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔‘

Back to top button