شوبز

"زیادتی کرنے والے درندوں کو جانور نہ کہیں کیونکہ۔۔۔۔ اشنا شاہ

اداکارہ اُشنا شاہ کا کہنا ہے کہ زیادتی کرنے والوں کو جانوروں سے تشبیہ نہ دی جائے کیونکہ جانور بہت اچھے ہوتے ہیں۔

انسٹاگرام پراداکارہ نے آبی جانور سیل کے ساتھ بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے اکثر دیکھا ہے کہ لوگ زیادتی کرنے والے درندوں کو جانوروں سے تشبیہ دیتے ہیں حالانکہ جانور تو بہت اچھے ہوتے ہیں۔‘اداکارہ نے بتایا کہ یہ تصویر اگست 2019 میں جنوبی افریقہ کے تیسرے سب سے بڑے شہر کیپ ٹاؤن میں لی گئی ہے۔خیال رہے کہ لاہور موٹر وے پر خاتون کے ساتھ ہونے والی اجتماعی زیادتی کے افسوسناک واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے، عوام کے ساتھ حکومت اور شوبز کی معروف شخصیات بھی اس حادثے پر آواز اٹھارہی ہیں اور ملزمان کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کررہی ہیں۔

Back to top button