شوبز

پشاور کے نوجوان گٹارسٹ نے منفرد طرز کا سٹوڈیو بنالیا

پشاور کے گٹار پلئیر نے جدید موسیقی سے شغف رکھنے والوں کے لیے صوبے میں اپنی نوعیت کا پہلا گٹار اسٹوڈیو کھول لیا۔

اس گٹار اسٹوڈیو میں گٹار نہ صرف فروخت کئے جاتے بلکہ انہیں بجانا بھی سکھایا جاتا ہے۔

گٹار اسٹوڈیو  بنانے والے  نوجوان اشبان نے بتایا کہ میرا تعلق پشاور سے ہے، میں جب فرسٹ ائر میں تھا تو کالج میں کچھ لڑکے پرفارمنس کر رہے تو میں نے بھی ارادہ کیا اور گٹار لے آیا، یہ جانے بغیر کے یہاں استاد بھی ہے یا نہیں۔کوشش کرکے ایک استاد ڈھونڈا لیکن اس زمانے میں دہشت گردی عروج پر تھی بس ہم بھی سب چھوڑ کے بیٹھ گئے۔انہوں نے کہا کہ ہمت جمع کی اور پھر ڈھونڈتے ڈھونڈتے میرزادوں کے ایک خاندان میں شاگردی کی۔ سخت ٹائم گزارا میرا خواب تھا کہ میں اپنی طرح کسی شاگرد کو مشکلات سے گزرنے نہیں دوں گا آج اللہ کے فضل سے پشاور میں گٹار کا پچانوے فیصد کام میں کر رہا ہوں۔اشبان نے کہا کہ اسکولوں کالجوں میں میوزک سکھاتا ہوں، میرے پاس نو سے تیس ہزار تک کے امپورٹڈ گٹار کی بہت سی قسمیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ الیکٹرک گٹار، کلاسک گٹار، اسپینش گٹار، کوسٹیر گٹار ابتدائی طور پر سیکھنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ یہاں آنے والے تین مہینے سے چھ ماہ میں گٹار بجانا سیکھ سکتے ہیں۔

Back to top button