شوبز

ارمینا خان کی تین سال بعد ٹی وی پر واپسی؛نئے پراجیکٹ کا آغاز

اداکارہ ارمینا خان جلد ہی حرا مانی اور جنید خان کے ساتھ ڈرامے میں اہم کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی جس کی ریکارڈنگ ان دنوں تیزی سے جاری ہے۔

سمیرا افضل کی لکھی گئی کہانی محبت میں مبتلا ہونے کے بعد اپنی ذات سے بے خبری کے گرد گھومتی ہے، جس میں محبت کے بعد نفرت، بدلا اور کئی طرح کی نادانیاں بھی دیکھنے کو ملیں گی۔ساتھ ہی اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصے بعد ٹی وی پر واپسی کر رہی ہیں اور انہیں اس بات کا اندازہ نہیں ہے کہ لوگ دوبارہ چھوٹی اسکرین پر انہیں پسند کریں گے یا نہیں؟

انہوں نے تین سال بعد ٹی وی پر واپسی کرنے پر ہچکچاہٹ کا اظہار بھی کیا، تاہم ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ چھوٹی اسکرین پر واپسی ان کے لیے اور مداحوں کے لیے اچھا فیصلہ ثابت ہوگا۔

متعلقہ خبریں