شوبز

پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو سیریز کے لیے پاکستانی لڑکی کا انتخاب

معروف فلم اسٹوڈیو ’مارول اسٹوڈیو‘ نے پہلی مسلم سپر ہیرو خاتون ٹی وی سیریز کے لیے پاکستانی نژاد امریکی لڑکی کا انتخاب کرلیا۔

مارول اسٹوڈیو نے نیو جرسی کی جواں سالہ ایمان ولانی کو پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو سیریز کے لیے منتخب کیا ہے۔

ایمان ولانی پاکستانی نژاد امریکی شہری ہیں اور وہ ہائی اسکول میں گریجوئیشن کی طالبہ ہیں۔ایمان ولانی کے آباو اجداد اور والدین کا تعلق پاکستان سے ہے، تاہم وہ خود امریکا میں پیدا ہوئیں اور وہیں پلی بڑھیں۔ایمان ولانی سپر ہیرو فلم میں کام کرنے سے قبل گزشتہ برس ہدایت کار منہاج بیگ کی فلم ہالا سے کیریئر کا آغاز کر چکی ہیں۔

اب ایمان ولانی سپر ہیرو سیریز میں پاکستانی نژاد کردار کمالہ خان کا روپ دھاریں گی۔کمالہ خان کے کردار کی ٹی وی سیریز کی ہدایات پاکستانی فلم شرمین عبید چنائے، بھارتی نژاد امریکی مسلم فلم ساز میرا مینن اور بیلجیم نژاد امریکی مسلم فلم ساز عادل ال عربی اور بلال فلاح دیں گے۔

چاروں ہدایت کار ٹی وی سیریز کی الگ الگ قسطوں کی ہدایات دیں گے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ کون سا ہدایت کار کتنی قسطوں اور سیزنز کی ہدایت کاری دے گا۔

Back to top button