شوبز

100 کروڑ ہرجانہ کیس؛میشا شفیع گوہواں سمیت جرح کے لئے طلب

لاہور کی سیشن عدالت نے علی ظفر کے میشا شفیع کے خلاف ہتکِ عزت کے دعوے پر میشا شفیع اوران کے گوہواں کوجرح کےلیے طلب کرلیا۔

ایڈیشنل سیشن جج کے رخصت پرہونے کے باعث ڈیوٹی جج نے کیس پرسماعت کی، وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ میشا شفیع اوران کے گواہوں کے بیانات پر جرح ہونی ہے تاہم فاضل جج رخصت پرہیں ۔عدالت نے میشاشفیع اور ان کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت10 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ علی ظفر نے میشاشفیع کے خلاف 100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

Back to top button