شوبز

ٹی وی پروڈکشن پر دوبارہ بہار آگئی؛درجنوں نئے پراجیکٹ کا آغاز،فنکاروں کے چہرے کھل اٹھے

کورونا کے باعث مشکلات کا شکار ٹی وی پروڈکشن میں کافی تیزی آگئی جس کے بعد کئی نئے پراجیکٹ شروع ہوگئے ہیں جس کے ساتھ ساتھ چند نئے ڈرامے بھی مختلف چینلز سے نشر کئے جارہے ہیں۔

اداکار سمیع خان اورسنبل اقبال کا نیا سیریل "دلہن” ہم ٹی وی سے شروع ہوگیا ہے جس میں کی کاسٹ میں فیضان خواجہ،عینی زیدی،مشعال خان قبل ذکر ہیں۔رائٹر عدیل ریاض اور ڈائریکٹر عدیل صدیقی ہیں۔

ڈا

ڈائریکٹر وجاہت رؤف کی بطور ڈائریکٹر پہلی سیریل "رقص بسمل” تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے جس کی کاسٹ میں عمران اشرف،سارہ خان،سلیم معراج،محمود اسلم،انوشے عباسی،ندا ممتاز،گل رعنا اور  فرقان قریشی شامل ہیں۔اس سیریل کی کہانی ہاشم ندیم خان نے تحریر کی ہے ۔

اداکار عفان وحید اور حرا مانی نئی سیریل” یوں تو پیار ہے بہت” کی ریکارڈنگ کرا رہے ہیں جس میں نادیہ حسین اور جاوید شیخ بھی شامل ہیں۔ پراجیکٹ کے ڈائریکٹر کاشف سلیم ہیں۔

اداکار جنید خان، حرا مانی اور ارمینا خان کو ناظرین ڈرامہ سیریل "محبتیں چاہتیں” میں دیکھ سکیں گے جس کے ڈائریکٹر علی حسن ہیں۔

اداکار زاہد احمد نئی سیریل "فریاد” کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے مقابل دو نئی لڑکیاں عائزہ اعوان اورنوال سعید کو متعارف کرایا گیا۔اس پراجیکٹ کی مزید تفصیلات منظر عام پر نہیں آئیں۔

اداکار بلال عباس اور ثنا جاوید نئے سیریل "ڈنک” کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں جس کے رائٹر محسن علی اور ڈائریکٹر بدر محمود ہیں۔

سمیع خان اور زارا نور عباس بھی ایک سیریل "بد ذات” میں کام کررہے ہیں۔

ڈائریکٹر سید وجاہت حسین کی سیریل”خدا اور محبت 3″ بھی تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گئی ہے جس کی کاسٹ میں فیروز خان ،اقرا عزیز،جنید خان ،جاوید شیخ،طوبیٰ صدیقی،سنیتا مارشل،اسما عباس ،وسیم عباس اور عثمان پیرزادہ نمایاں ہیں

اداکارہ مایا علی اور شہر یار منور کی سیریل "پہلی سی محبت” کی ریکارڈنگ شروع ہوگئی ہے جس کے ڈائریکٹر ندیم بیگ ہیں۔

لاہور میں کاشف نثار اپنی نئی سیریل "رقیب سے” مکمل کرنے میں مصروف ہیں جس کی کاسٹ میں اقرا عزیز،نعمان اعجاز،ثانیہ سعید،فریال محمود اور حدیقہ کیانی شامل ہیں۔

Back to top button