شوبز

میشا شفیع کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے والا افسر معطل

 گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے والے افسر آصف اقبال کو معطل کردیا گیا۔

میشا شفیع کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے والے افسر آصف اقبال کو معطل کردیا گیا، دو سال کی تفتیش کے بعد ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے 9 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، آصف اقبال کو انصاف دو کا ہیش ٹیگ ٹویٹر پر ٹرینڈ بن گیا۔ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر کرائم سیل آصف اقبال کی معطلی کی وجہ نوٹیفکیشن میں نہیں بتائی گئی، ایف آئی اے حکام کے مطابق آصف اقبال کو سوشل میڈیا پوسٹ پر معطل کیا گیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق آصف اقبال نے ٹویٹر پر قانون کی شق پوسٹ کی تھی، ان کی پوسٹ کو گلوکار علی ظفر نے ری ٹویٹ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکومتی شخصیت کے دباؤ پر انہیں معطل کیا گیا، وہ دو سال سے علی ظفر اور میشا شفیع کیس کی تفتیش کررہے تھے۔

Back to top button