شوبز

ماہرہ خان نے کسی کو اپنا بنالیا ؛لیکن وہ کون ہے؟

 اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں کو بتایا دیا کہ وہ کس کو اپنا کہنے پر بہت خوشی محسوس کرتی ہیں۔

ماہرہ خان نے اپنی منیجر سحر حفیظ کی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی منیجر کے ہمراہ کچھ یادگار تصویریں اور ویڈیو پوسٹ کیں جنہیں دیکھ کر واضح ہو رہا ہے کہ دونوں کے درمیان دوستی کتنی گہری ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر جاری کردہ اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سحر حفیظ کے نیک اخلاق کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ ایک سخی دل اور مہربان شخصیت کی مالک ہیں اور میں آپ کو اپنا کہتے ہوئے بہت خوش ہوتی ہوں۔‘

ماہرہ خان نے اپنی منیجر کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری دُعا ہے کہ آپ آنے والے تمام سالوں میں خوش رہیں، صحت مند رہیں، نئی نئی جگہوں کا دورہ کریں، مہم جوئی کریں اور مُسکراتی رہیں۔

Back to top button