شوبز

باہو بلی کی اونتیکا بھی کورونا وائرس کا شکار

بلاک بسٹرفلم باہوبلی 2 میں اونتیکا کا کردارنبھانےوالی تمنا بھاٹیا کورونا وائرس کا شکارہوگئیں

بھارتی اداکارہ اوربلاک بسٹرفلم باہوبلی 2 میں اونتیکا کا کردارنبھانےوالی تمنا بھاٹیا کورونا وائرس کا شکارہوگئیں۔ مختلف ممالک میں عالمگیر وبا کورونا وائرس کےاثرات کمی کی جانب گامزن ہیں توکچھ ممالک میں اس وبا کےدوبارہ پھیلنےکا خدشہ ہے۔ تاہم اس کےبرعکس بھارت ایسےممالک میں شامل ہےجہاں کورونا وائرس کا پھیلاؤمسلسل جاری ہےاوررکنےکا نام نہیں لےرہا۔ فلم اورٹی وی سےتعلق رکھنےوالی مختلف شخصیات بھی اس وائرس کا شکارہورہی ہیں، تاہم اس میں نیا اضافہ باہوبلی 2 میں اونتیکا کا کردارنبھانےوالی تمنا بھاٹیا ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کےمطابق تمنا بھاٹیا اس وقت بھارتی شہرحیدرآباد میں ویب سیریزکی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔

اس دوران ان میں کوویڈ-19 کی نشانیاں سامنےآئیں جس کےبعد انھوں نےاپنا چیک اپ اورکورونا وائرس ٹیسٹ کروانےکا فیصلہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق تمنا بھاٹیا کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جبکہ وہ اس وقت بنگلورکےایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ واضح رہےکہ تمنا نےایک ماہ قبل یہ بتایا تھا کہ ان کےوالد سنتوش بھاٹیا اوران کی والدہ راجانی بھاٹیا کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ اسی دوران انھوں نےیہ بھی بتایا تھا کہ میں نےاورگھر کے دیگرافراد نےبھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا ہےجومنفی آیا ہے۔

Back to top button