شوبز

جانوروں کا قتل عام،اسرا بیلگیچ نے آواز اُٹھا دی

مقبول ترین تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ نےجانوروں کےتحفظ کےلیےاپنی آوازبُلند کردی

مقبول ترین تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ نےجانوروں کےتحفظ کےلیےاپنی آوازبُلند کردی۔ ’ارطغرل غازی‘ میں ایک نیک دل اورخوش اخلاق حلیمہ سلطان کا کردارنبھا کردُنیا بھرمیں اپنی مقبولیت کےجھنڈے گاڑنےوالی اسرا بیلگیچ نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ انسٹاگرام پرایک تصویرشیئرکی ہےجس میں ایک لکڑی کےہرن کومردہ حالت میں دِکھایا گیا ہےجبکہ اصلی ہرن کا بچہ اپنی جان بچانےکےلیےاُس نقلی ہرن کےپیچھےچُھپ کربیٹھا ہے۔ انسٹاگرام پرتصویرشیئرکرتےہوئےاسرا بیلگیچ نےترکش زبان میں لکھا کہ ’معصوم اوربےزبان جانوروں کا شکار کرنا قتل ہے۔‘

اسرا بیلگیچ نےجانوروں کےتحفظ کےلیےآوازاُٹھاتےہوئےمداحوں سےکہا کہ ’ آئیےہم سب ملکراُن تمام جانداروں کی زندگی کی حفاظت کے لیےاپنی آوازبُلند کرتےہیں جوزندہ رہنےکا حق رکھتےہیں۔‘ تُرک اداکارہ نےاس مہم سےمتعلق کہا کہ ’اگرآپ میرا ساتھ دینا چاہتےہیں تومیری پروفائل میں دیےگئےلنک پرکِلک کرکےاس مہم کی حمایت کریں۔‘ خیال رہےکہ آج کل اسرا بیلگیچ کا نیا ڈرامہ ترکی میں نشرکیا جارہا ہے،’رامو‘جرائم پرمبنی ایک ترکش ڈرامہ ہےاوراس ڈرامہ سیریزمیں اسرا بیلگیچ ایک ’بولڈ اورماڈرن خاتون‘ کا کردارادا کررہی ہیں۔

Back to top button