شوبز

کمانےکی دوڑ،انجلینا جولی کونسےنمبرپرآگئیں

اقتصادی امریکی جریدے ’فوربز‘نےسب سےزیادہ کمائی کرنےوالی 10 ہالی وڈ اداکاراؤں کی فہرست جاری کردی

معروف اقتصادی امریکی جریدے ’فوربز‘نےسب سےزیادہ کمائی کرنےوالی 10 ہالی وڈ اداکاراؤں کی فہرست جاری کردی،عالمی وبا کورونا وائرس کےباعث فلم انڈسٹری بند ہونےکےبعد ٹی وی اداکارہ صوفیا ورگارا دنیا میں سب سےزیادہ کمائی کرنےوالی اداکارہ بن گئیں۔ سب سے زیادہ کمائی کرنےوالی 10 اداکاراؤں میں پہلے نمبر پر 48 سالہ کولمبین نژاد امریکی اداکارہ صوفیہ ورگارا ہیں جبکہ دوسرے نمبرپراینجلینا جولی ہیں۔

صوفیہ ورگارا:

دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارائیں کون؟

 48 سالہ ادکارہ صوفیہ نے سٹ کام ’ماڈرن فیملی‘ کے فائنل سیزن کی ایک قسط کے لیے 5 لاکھ ڈالرز معاوضہ وصول کیا، فوربز کی رپورٹ کے مطابق صوفیہ ورگارا کو امریکا کے مقبول ترین رئیلیٹی ٹی وی شو امریکا گوٹ ٹیلنٹ کے ہر سیزن سے کم از کم 10 ملین ڈالرز کی آمدنی ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اداکارہ صوفیا ورگارا نے 12 ماہ میں 4کروڑ 30 لاکھ ڈالر کمائے۔

اینجلینا جولی:

دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارائیں کون؟

سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکاراؤں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر  آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ اینجلینا جولی رہیں، جنہوں نے ایک سال کے عرصے میں 3  کروڑ 55 لاکھ ڈالر کمائے۔

گیل گیڈوٹ:

دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارائیں کون؟

دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکاراؤں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر اسرائیلی اداکارہ گیل گیڈوٹ ہیں جنہوں نے 2020 میں 3 کروڑ 15 لاکھ ڈالرز کمائی کی ہے۔

ملیسا مکیارتھی:

دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارائیں کون؟

فوربز کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکاراؤں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر اداکارہ ملیسا مکیارتھی رہیں، جنہوں نے ایک سال میں ڈھائی کروڑ ڈالر کمائے۔

میرل اسٹریپ:

دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارائیں کون؟

معروف اداکارہ میرل اسٹریپ پانچویں نمبر لینے میں کامیاب رہیں، جنہوں نے مذکورہ عرصے میں 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کمائے۔ فوربز کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق چھٹے نمبر پر اداکارہ ایملی بلنٹ رہیں، جنہوں نے ایک سال میں 2 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کمائے، ساتویں نمبر پر معروف اداکارہ نکول کڈمین رہیں، جنہوں نے گزشتہ 12 ماہ میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کمائے۔

رپورٹ کےمطابق آٹھواں نمبراداکارہ ایلن پومپوکا رہا جنہوں نےایک سال میں ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالرکمائے۔ فہرست میں نویں نمبر پر ایلزبتھ موئس کا نام آیا جن کی کمائی ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالررہی۔ فہرست کےمطابق سب سےزیادہ کمائی کرنے والی اداکاراؤں میں 10 ویں نمبر پر ویولا ڈیوس رہیں جنہوں نے ایک سال میں ایک کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی کمائی کی۔

Back to top button