شوبز

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری گزشتہ روز لاہور میں ہوئی جس کے میزبان ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری اعجاز کامران  تھے۔

نو منتخب عہدیداروں سے حلف مبشر لقمان نے لیا جب کہ اس موقع پر جو لوگ موجود تھے ان میں صفدر ملک صاحب ، جونی ملک، فیاض خان ، صفدر خان ، حاجی اسلم،  ارشد وڑائچ ، بخش الہی گابا ، گلوکار وارث بیگ ، اداکار عرفان کھوسٹ ، اداکار نسیم وکی ، ہدایتکار پرویز کلیم ،  فیصل بخاری صاحب،  مسعود بٹ ، شہزاد رفیق صاحب ،بلال لاشاری،ذوالفقار علی مانا،سید نور،عمارہ حکمت اور ناصر ادیب  سمیت بہت سے دیگر لوگ شامل ہیں۔

اس موقع پر نو منتخب چیئرمین میاں امجد فرزند کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔

Back to top button