شوبز

اداکارہ عریشہ رضی کےہاتھوں میں یہ بچی کس کی ہے؟

ٹی وی انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ نےاپنی ننھی بھانجی کےہمراہ تصاویرسوشل میڈیا پرشیئرکردیں

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ عریشہ رضی نےاپنی ننھی بھانجی کےہمراہ تصاویرسوشل میڈیا پرشیئرکردیں۔ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پراداکارہ عریشہ رضی نےاپنی کچھ نئی تصاویرپوسٹ کی ہیں جن میں اداکارہ نےاپنی بھانجی ’مرحا‘ کوگود میں اُٹھایا ہوا ہے۔ عریشہ رضی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں سے ایک تصویر میں وہ اپنی بھانجی کی پیشانی پر بوسہ دیتی نظر آرہی ہیں جبکہ اگلی تصویر میں وہ حیرت زدہ انداز میں ’مرحا‘ کو دیکھ رہی ہیں۔ انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں عریشہ رضی گلابی رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کی بھانجی نے خوبصورت فراک پہنی ہوئی ہے۔

View this post on Instagram

Khala ki jaan, Mirha♥️ Wearing @itsforu_official

A post shared by ARISHA RAZI KHAN (@arisharazikhan.official) on

عریشہ رضی نے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’خالہ کی جان مرحا۔‘ اداکارہ نے 15 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں اب تک 51 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سارہ رضی کی بیٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ سارہ رضی کے ہاں رواں سال 30 اگست کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی اور اِس موقع پر سارہ رضی کی بہن عریشہ رضی نے انسٹاگرام پر بھانجی کو اُٹھائے تصاویر اپلوڈ کرتے ہوئے یہ خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں عریشہ رضی نے لکھا تھا کہ ’اللّٰہ کے فضل سے اُن کی فیملی میں اضافہ ہوا ہے۔‘ یاد رہے کہ سارہ رضی 2018 میں اپنے کزن عمیر سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

Back to top button