شوبز

مہرین سیدکی بیٹےکےہمراہ تہلکہ خیزویڈیو وائرل

اداکارہ و ماڈل مہرین سید کی بیٹے کے ساتھ خوبصورت ویڈیونےمداحوں کےدل جیت لیے ہیں

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ و ماڈل مہرین سید کی بیٹے کے ساتھ خوبصورت ویڈیونےمداحوں کےدل جیت لیے ہیں۔ ہزاروں دلوں پر راج کرنے والی پاکستان کی خوبرو سُپر ماڈل مہرین سید اپنے مداحوں  کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے جڑی رہتی ہیں اور اپنی نجی زندگی اور نئے پروجیکٹ سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔

View this post on Instagram

Allah ki naimat or rehmat 🙏 #mehreensyed

A post shared by Mehreen Syed (@imehreensyed) on

حال ہی میں مہرین سید نے اپنے فوٹو، ویڈیوشیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پراپنے بیٹے کے ہمراہ ایک خوبصورت ویڈیوشیئرکی ہے، مہرین کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کےساتھ ہیں اوراپنے بیٹے کوبےحد پیارکررہی ہیں۔ مہرین سید کا ننھا سا بیٹا بھی اُن کے ساتھ خوب خوش نظر آ رہا ہے۔ مہرین سید کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہوں نے اللّٰہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے بیٹے سے متعلق کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ اللّٰہ تعالیٰ کی نعمت اور رحمت۔‘ مہرین کی اس ویڈیو پر ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جن میں اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے اُن کی اور اُن کے بیٹے کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

Back to top button