شوبز

اداکارہ صنم چوہدری کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

اداکارہ صنم چوہدری کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس پر انہیں بے شمار لوگوں کی طرف سے مبارکبادیں مل رہی ہیں۔

صنم چوہدری نے نومبر 2019 میں خاموشی سے دیرینہ دوست موسیقار سومی چوہان سے شادی کی تھی۔

صنم چوہدری نے اپنے شوہر اور نوزائیدہ بچے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بیٹے کے نام شہیر چوہان بتایا، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کے ہاں کب بچے کی پیدائش ہوئی۔تصویر میں صنم چوہدری اور سومی چوہان کو بچے کے ساتھ خوشی میں دیکھا جا سکتا ہے اور تصویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ جوڑے کے ہاں چند دن قبل بچے کی پیدائش ہوئی ہوگی۔

انہوں نے تین درجن کے قریب ڈراموں میں کام کیا ہے، ان کا آخری نشر ہونے والا ڈرامہ’میر آبرو’ ہے، جسے ہم ٹی وی پر نشر کیا گیا۔اداکارہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش پر مداحوں نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

صنم چوہدری کی بڑٖی بہن زیب چوہدری کو بھی فنکاروں کی طرف سے مبارکباد کے پیغام مل رہے ہیں۔

Back to top button