شوبزفیچرڈ پوسٹ

بسکٹ فروخت کرنے کیلئے پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا مجرا‘ صحافی انصار عباسی نے وزیراعظم سے حیرت انگیز مطالبہ کر دیا

بسکٹ بیچنے کیلئے اب ٹی وی پر مجرا چلے گا،پیمرا نام کا کوئی ادارہ ہے یہاں؟کیا وزیراعظم اس معاملے پر کوئی ایکشن لیں گے؟

بسکٹ بنانے والی ایک کمپنی کے اشتہار میں اداکارہ مہوش حیات نے ڈانس کیا ہے جس پر سینئر صحافی اور کالم نگار انصار عباسی برہم ہو گئے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے ایکشن کا مطالبہ بھی کر دیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انصار عباسی نے کہا کہ بسکٹ بیچنے کے لیے اب ٹی وی چینلز پر مجرا چلے گا،پیمرا نام کا کوئی ادارہ ہے یہاں؟کیا وزیراعظم عمران خان اس معاملے پر کوئی ایکشن لیں گے؟ کیا پاکستان اسلام کے نام پر نہیں بنا تھا؟۔اس پر رد عمل دیتے ہوئے ٹی وی میزبان شفاعت علی نے کہا کہ واقعی بہت فحاشی پھیل رہی ہے، آپ کو چاہئیے اپنا ٹی وی کچرے میں پھینک دیں اور وڈیو بنا کر اپلوڈ کر دیں۔ آپ کے ہم خیال لوگوں کو بھی ترغیب ہوگی۔

Back to top button