شوبز

ارمینا خان کے نئے سیریل "محبتیں چاہتیں” کے ٹیزر آن ایئر

اداکارہ ارمینا خان کی نئی ڈرامہ سیریل” محبتیں چاہتیں” کے ٹیزر آن ایئر ہوگئے ہیں جنہیں ناظرین بہت پسند کررہے ہیں۔

ڈائریکٹر علی حسن کی اس سیریل میں ارمینا خان کے ساتھ حرا مانی اور جنید خان سمیت کئی دیگر فنکار بھی شامل ہیں۔اس سیریل کے ذریعے ناظرین کافی عرصہ بعد ارمینا خان کو چھوٹی سکرین پر دیکھ سکیں گے۔

ارمینا خان کا کہنا ہے کہ پراجیکٹ میرے دل کے بہت قریب ہے جو شائقین کو بھی پسند آئے گا۔

یہ سیریل جلد ہی ہم ٹی وی سے نشر کیا جائے گا۔

Back to top button