شوبز

جگن کاظم نئے مہمان کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف،کمرہ بھی تیار کر لیا

اداکارہ جگن کاظم جلد ہی اپنے گھر میں آنے والے نئے مہمان کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

جگن کاظم نے چند روز پہلے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا تھا کہ جلد ہی ان کے گھر بیٹی پیدا ہونے والی ہے جس کے لئے وہ بہت پرجوش ہیں۔

اب جگن نے سوشل میڈیا پر بہت سی تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں اپنی بیٹی کا کمرہ تیار کرتے دکھائی دے رہی ہیں۔

جگن کاظم نے بتایا کہ اس نے بیٹی کے استعمال کی تمام چیزیں پہلے ہی خرید لی ہیں۔

Back to top button