شوبز

"باجی کو بتاؤ یہ اسلامی ملک ہے”۔۔۔ ایمان سلیمان کی بولڈ تصاویر نے آگ لگا دی

اداکارہ و ماڈل ایمان سلیمان کو اپنی بولڈ تصاویر کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے زبردست تنقید کا سامنا ہے۔

ایمان سلیمان ان دنوں ہنی مون کے لئے وادی ہنزہ میں موجود ہیں جہاں سے وہ لمحہ بہ لمحہ تصاویر پوسٹ کررہی ہیں تاہم ان کی بعض تصاویر صارفین کو ایک آنکھ نہیں بھا رہیں جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

ایمان سلیمان نے ایک رومانٹک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اس کے ساتھ کیپشن لکھا کہ "پہاڑ،پیار،پپی” جس پر ایک ہنگامہ ہی برپا ہوگیا۔

لوگوں نے اپنے کمنٹس میں نفرت کا اظہار کیا ہے

ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ لڑکی پاگل ہے۔ایک اور صارف نے لکھا کہ بے غیرتی کی حد ہے ،کافر ہو تم لوگ؟ جب کہ ایک اور شخص نے لکھا کہ باجی کو بتاؤ کہ یہ ہنزہ ہے جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا حصہ ہے۔

یاد رہے کہ ایمان سلیمان کی پہلی فلم "زندگی تماشا” کو نمائش کی اجازت مل چکی ہے۔

Back to top button