شوبز

"بس کردیں اب”۔۔۔ آمنہ الیاس پیسے کی خاطر ایمان بیچنے والی اداکاراؤں پر برہم

اداکارہ آمنہ الیاس رنگ گورا کرنے والی کریموں اور دیگر پراڈکٹ کی تشہیر کرنے والی اداکاراؤں پر بھڑک اُٹھیں۔

اداکارہ نے اپنی ٹویٹ میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری سے وابستہ میری کچھ ساتھی فنکارائیں پیسوں کی خاطر ایک عرصے سے رنگ گورا کرنے والی کریم کی تشہیر کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی شخصیت ہونے کے ناطے ہمارا یہ کام ہے کہ ہم دوسرے کو اس کی خوبصورتی کا احساس کرائیں نہ کہ اسے شرمندہ کریں کہ وہ خوبصورت نہیں، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کی فکر کو پروان چڑھانے والوں کو شرم آنی چاہے۔

ٹویٹ کے آخر میں آمنہ الیاس نے اینڈ کلرازم  یعنی رنگت کے فرق کے خاتمہ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

Back to top button