شوبز

پی ٹی وی ریٹائرڈ ملازمین کی جنرل منیجر فیاض احمد وڑائچ سے ملاقات

پی ٹی وی کے ریٹائرڈ ملازمین کے ایک وفد نے لاہور مرکز کے جنرل منیجر فیاض احمد وڑائچ سے ملاقات کی اور انہیں درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ وفد کی قیادت پی ٹی وی شعبہ حالات حاضرہ کے سابق سینئر پروڈیوسر ریاض مسعود کر رہے تھے۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور مرکز کے جنرل منیجر فیاض احمد وڑائچ نے کہا کہ پی ٹی وی کے ریٹائرڈ ملازمین ادارے کا قیمتی سرمایہ ہیں جن کی شبانہ روز محنت کے نتیجے میں پی ٹی وی نے براڈ کاسٹنگ میں اعلی پیشہ ورانہ معیار قائم کئے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی پوری زندگی اس ادارے کے لئے وقف کردینے والے ملازمین کو عمر کے اس حصے میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ فیاض احمد وڑائچ نے کہا کہ پی ٹی وی کی موجودہ انتظامیہ ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن اور میڈیکل سے متعلق پیش آنے والے مسائل کے حل کے لئے عملی طور پر کوشاں ہے اور ان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔


ریٹائرڈ ملازمین نے اپنے مسائل کے حل کے لئے پی ٹی وی انتظامیہ کے اقدامات خصوصا جنرل منیجر لاہور مرکزکی انفرادی کوششوں کو سراہا۔

Back to top button