شوبز

ڈرامہ سیریل”الف” کا حصہ بننے پر مومنہ مستحسن خوشی سے سرشار

گلوکارہ مومنہ مستحسن نے ڈرامہ سیریل ’الف‘ کا ایک سال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

مومنہ مستحسن نے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’الف‘ کا ایک سال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انسٹا گرام پر اس ڈرامے کے آفیشل گانے کو ایک بار پھر گنگنا کر ویڈیو جاری کی جس میں وہ گٹار کے ساتھ گانے کے کچھ بول گاتی نظر بھی آرہی ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں گلوکارہ نے لکھا کہ ڈرامہ’ الف ‘ کو بنے ہوئے ایک سال مکمل ہو گیا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میں اس سیریل کا حصہ رہی۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں سے یہ بھی پوچھا کہ آپ لوگوں نے اس ڈرامے سے کیا سیکھا ؟۔

 

 

Back to top button