شوبز

"ٹوٹتے وہی ہیں جو حساس ہوتے ہیں”۔۔۔ عمائمہ ملک کا پیغام۔۔۔ کس کے نام ؟

اداکارہ عمائمہ ملک نے سوشل میڈیا پر ایک معنی خیز پیغام شیئر کیا ہے جو تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

ٹوئٹر پر عمائمہ ملک نے ’مٹی کا انسان‘ کے عنوان سے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’کمزور انسان کو دیکھ کر لوگ بھول جاتے ہیں کہ وہ کمزور ٹوٹ کر ہوا ہے اور ٹوٹتے وہی ہیں جو حساس ہوتے ہیں۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’مضبوط تو صرف عمارتیں ہوتی ہیں، کبھی تو وہ بھی نہیں، پھر ہم انسان تو محض بشر یعنی مٹی کے بنے ہیں۔‘

ٹوئٹر پر معنی خیز پیغام جاری کرتے ہوئےعمائمہ ملک نے لکھا کہ ’یہ صرف اُن کی سوچ ہے۔‘

Back to top button