شوبز

یاسرہ رضوی کا بہترین دوست کون؟اداکارہ نے راز کی بات بتا دی

اداکارہ یاسرہ رضوی نے ساتھی اداکارہ یمنیٰ زیدی کو بہترین دوست قرار دے دیا۔

یاسرہ رضوی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یمنیٰ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شوبز میں ان کے بہت کم دوست ہیں جن میں سے اداکارہ یمنیٰ زیدی ایک ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ یمنیٰ سے ان کی ملاقات بہت کم یا صرف کام کے دوران ہوتی ہے لیکن وہ جب بھی ایک دوسرے سے ملتی ہیں تو کبھی ایسے محسوس نہیں ہوتا کہ وہ یمنی زیدی سے بہت عرصے بعد مل رہی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ کام کے دوران وہ اور یمنیٰ ساتھ کھانا کھاتے ہیں اور ہر موضوع پر سیر حاصل گفتگو بھی کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ دونوں اداکارائیں جلد ہی اپنے ڈرامت ’دل نا امید تو نہیں‘ میں ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائی نظر آئیں گی۔

Back to top button