شوبز

پہلی شادی کی ناکامی کے بعد نمرہ خان خود کو بدلنے کے لئے تیار

 اداکارہ نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خود کو بدلنے اور کامیابی حاصل کرنے کا طریقہ بتایا ہے۔

نمرہ خان نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک معنی خیز پیغام کے ساتھ ویڈیو اور اسٹوری شیئر کی ہے۔

شمالی علاقہ جات میں موجود نمرہ خان نے اپنی ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کیپ پہنے کھڑی ہوئی ہیں اور اُن کے سر پر ایک باز آ کر بیٹھ رہا ہے، نمرہ خان اپنی ویڈیو میں خوفزدہ نظر آنے کے بجائے مسکرا رہی ہیں اور کافی خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں ۔

View this post on Instagram

The key to change … is to let go of fear

A post shared by Nimra Khan (@nimrakhan_official) on

نمرہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں اُن کا کیپشن میں خود  کو بدلنے، آگے بڑھنے اور کامیابی کا فارمولا بتاتے ہوئے کہنا ہے کہ ’خود کو تبدیل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ خوف کو پیچھے چھوڑ دیں۔‘

Back to top button