شوبز

ایک اور پاکستانی ویب سیریز بھارتی چینل زی 5 پر ریلیز ہونے کے لئے تیار

پاکستانی ویب سیریز ’چڑیلز‘ کے بعد اب ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ بھارتی چینل زی 5 پر ریلیز کی جائے گی جس کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔

 ویب سیریز ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ میں اداکارہ و وی جے مدیحہ امام اور ان کے ساتھ اداکار بلال عباس مرکزی کردار ادا کریں گے۔ ویب سیریز کی دیگر کاسٹ میں محمد احمد، کنزہ رزاق، بیو ظفر، فرقان قریشی، کرن حق اور دیگر اداکار شامل ہیں۔’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ کی ہدایت کاری مہرین جبار نے دی ہے جب کہ اس کی کہانی معروف ناول پیرِ کامل اور ڈرامہ زندگی گلزار لکھنے والی مصنفہ عمیرہ احمد نے لکھی ہے۔

اس ویب سیریز  میں کامیڈی، ڈرامہ اور رومانوی عنصر بھی شامل ہے۔

اداکار بلال عباس نے اپنے انسٹاگرام پر ویب سیریز کا ٹریلر شیئر کیا جب کہ ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ 30 اکتوبر کو زی 5 پر نشر کی جائے گی۔

Back to top button