شوبز

وہ کون سی کتاب ہے جس نے مایا علی کی زندگی بدل دی؟

 اداکارہ مایا علی نے مداحوں کو اس کتاب کا نام بتا دیا جس نے نئی چیزیں دریافت کرنے میں اداکارہ کی مدد کی۔

مایا علی نے انسٹاگرام پر مشہور کتاب ’ری کلیم یور ہارٹ‘ کی کچھ تصاویر پوسٹ کی جس سے واضح ہورہا ہے کہ اس کتاب نے اداکارہ کو متاثر کیا ہے۔مایا علی نے تصویروں کے ساتھ کیپشن میں کتاب کی وہ لائن بھی لکھی جسے پڑھنے کے بعد وہ بہت متاثر ہوئی ہیں۔
کتاب کی وہ سطر جس نے اداکارہ کو متاثر کیا، ’اگر آپ اس کی تلاش کرتے ہیں تو خدا آپ کو بلند ی عطا کرے گا، اور سمندر کے اندھیروں کو سورج کی روشنی سے بدل دے گا۔‘

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا کہ ’اس کتا ب نے اُن کی بہت مدد کی ہے، اس کتاب کو پڑھنے سے اُنہیں وہ چیزیں دریافت کرنے میں مدد ملی ہے جو و ہ آج سے پہلے کبھی ڈھونڈ نہیں سکی تھیں۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’اس کتاب کو پڑھنے سے اُنہیں یہ سبق حاصل ہوا ہے کہ جب اللّہ تعالیٰ ہم سے کوئی ہماری پسندیدہ چیز لیتا ہے تو ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہیے کیونکہ وہ بدلے میں ہمیں اس سے بہتر چیز لازمی عطا کرتا ہے۔

Back to top button