شوبز

پاکستانی ویب سیریز "چڑیلز” پر پابندی کے خلاف فنکار بھڑک اٹھے

شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد نے بھارتی چیبل زی 5 سے نشر ہونے والی پاکستانی ویب سیریز”چڑیلز” پر پابندی کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

رواں ہفتے ویب سیریز ‘چڑیلز ’ کو انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارم زی فائیو سے پاکستانی شائقین کے لیے کسی وضاحت کے بغیر بند کردیا گیا تھا۔ ویب سیریز کو پاکستانی شائقین کے لیے بند کرنے سے متعلق رابطہ کرنے پر زی فائیو کی جانب سے کوئی جواب سامنے نہیں آیا۔دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ انہوں نے اس ویب سیریز سے متعلق شکایات موصول ہونے کے بعد زی فائیو سے رابطہ کیا تھا۔

اس ویب سیریز کی کاسٹ میں شامل فنکاروں مہر بانو،نمرہ بچہ،یاسرہ رضوی کے علاوہ شمون عباسی اور صنم سعید نے بھی پابندی پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

 

Back to top button