شوبز

کون سا فنکار سب کا سپر سٹار؟مومل شیخ نے بتا دیا

اداکارہ مومل شیخ نے اپنے والد جاوید شیخ کو سب کا سپر اسٹار قرار دے دیا۔

انسٹاگرام پر اداکارہ مومل شیخ نے اپنے والد جاوید شیخ کی سالگرہ کے موقع پر اُن کے لیے ایک خاص پیغام جاری کیا ہے۔انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں جاوید شیخ کے ہمراہ کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں باپ اور بیٹی کے درمیان بے پناہ محبت کو صاف دیکھا جاسکتا ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصاویر کے ساتھ کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو بابا۔۔ آپ بہت سارے لوگوں کے لیے متاثر کن شخصیت ہیں، آپ بہت مہربان ہیں، سب کا خیال رکھنے والے ہیں، محنتی ہیں اور آپ نا صرف میرے بلکہ سب کے سپر اسٹار ہیں۔‘

مومل شیخ نے مزید لکھا کہ ’اللّٰہ تعالیٰ آپ کو اچھی صحت ، زندگی میں بہت سی خوشیاں اور کامیابی عطا کرے، میں آپ سے بے حد پیار کرتی ہوں۔

Back to top button